| مصطفی آگئے انقلاب آگیا |
| زندگی کے لیے اک نصاب آگیا |
| نوع انسانیت کی بقا جس میں ہے |
| لے کے امی نبی وہ کتاب آگیا |
| کفر کی سرزمیں پر خزاں چھا گئی |
| دین میں جب عمر بن خطاب آگیا |
| باب خیبر نہ پھر ٹک سکا سامنے |
| جب علم تھام کر بو تراب آگیا |
| عیب جاتے رہے چشم و پانی کے سب |
| مصطفی کا جہاں بھی لعاب آگیا |
| جب بھی مشکل گھڑی آئی عَتیق پر |
| ان کا فضل و کرم بے حساب آگیا |
معلومات