| حیات نو کی شروعات کر کے آیا ہوں |
| وقار عالی کے جزبات کر کے آیا ہوں |
| ہو گر یہ چاک گریباں تو کام بن جائے |
| "رفوگروں سے ملاقات کر کے آیا ہوں" |
| تمیز اپنے پرائے کی درمیاں نہ رہی |
| ہر ایک فرد سے اخبات کر کے آیا ہوں |
| مجال کیا ہے کہ آفت قریب آ پہنچے |
| بلائیں ٹلنے کو خیرات کر کے آیا ہوں |
| جہان فانی سے ہو کوچ، پھر بھی چرچہ چلے |
| رفاہ عام کی بہتات کر کے آیا ہوں |
| نہ کر سکے گا فراموش ناصؔر اب کوئی |
| خلوص و پیار کی سوغات کر کے آیا ہوں |
معلومات