عَطائے مُرتضیٰؑ ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
اِمامِ با صَفا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
علیؑ کا فیض ہر دم ہے‚ جو باتِ اِن کی مُکرم ہے
سٙلونی کی صٙدا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
جو صحرائے جہالت کو بدل دے باغِ علمی مِیں
وٙہی موجِ صٙبا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
دٙریچے گفتگو پڑھ لو‚ نٙوائے راز بھی پڑھ لو
سمجھ جاؤ گے کیا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
علی مولاؑ کے بیٹے ہیں اور آقاؐ کے دِوانے ہیں
خُدا کی یہ عَطا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
خُدا کو ڈھونڈنے والو‚ دَرِ واصفؒ پہ آ جاؤ
خُدا کا راستہ ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
ہوں راہِ شوق کے راہی‚ کسی بھی سلسلے سے ہوں
سٙبھی کا مُدعا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
جُنون و عشق کے پیکر‚ نہیں اِن کا کوئی ہمسر
خِرد کے نا خُدا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
ہم اِن کے صدقے مولائی‚ اِنہیں سے پائی دانائی
کہ حیدرؑ آشنا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
دِل اَفْگار و شِکستہ رُوح کا مایوس لوگوں کا
اُمید و حوصلہ ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
ہمارا یہ سٙہارا ہیں‚ خُوشی کا اِستعارہ ہیں
غَمِ دل کی دَوا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
سُکونِ رُوح کا ساماں‚ غَمِ دل بھی کریں ارزاں
بڑے ہی دل کُشا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
زَمانے سے جُدا کیسے نہ ہو شاہدؔ مقام اِن کا
علیؑ کے دلرُبا ہیں حضرتِ واصف علی واصفؒ
محمدشاہدؔعلی صابری

0
2