| ہے خوب ملا جن سے ہستی کو گھنا سایہ |
| وہ جانِ دو عالم ہیں رحمت ہے لقب پایا |
| کرتے ہیں سخی آقا امداد غریبوں کی |
| ہے فیض جو دلبر سے غیروں کے بھی کام آیا |
| سرکار نبی سرور غم کھاتے ہیں ہر کس کے |
| انعام سے ہادی کے جھولی میں ہو سرمایا |
| ملجا ہیں فقیروں کے لاچار کے ماویٰ ہیں |
| دیں اُس کو دلاسہ یہ مشکل میں جو گھبرایا |
| یہ سن لو خطا کارو بخشش ہے مدینے میں |
| ہر آن فدا اُن کا باطل سے ہے ٹکرایا |
| کونین میں شفقت ہے جس یار کے قدموں سے |
| سرکار وہ رحمت ہیں قرآن نے فرمایا |
| ڈنکے سے کھرا پرکھے قانون شریعت کا |
| محمود ہے قرآں جو مختار سے ہے آیا |
معلومات