پَڑھ کر دُرُود مانگو خَیرات خیر کی
اُنؐ کی طرف سے ہوگی بَرسات خیر کی
خَیْرُ الْاُذُنْ وہی ہیں، خَیْرُ الْوَریٰ بھی ہیں
خَیْرُ الْبَشَر پہ ہر دَم صَلْوات خیر کی
قائد ہیں خیر کے وہؐ، قاسم ہیں خیر کے
اُنؐ پر ہیں ختم ساری غایات خیر کی
ہر لفظ اُنؐ کا دیکھو خَیْرُ الْکَلام ہے
اُتری ہیں اُنؐ پہ ساری آیات خیر کی
جس دَور میں وہ آئے خَیْرُالقُرُوْن ہے
داعئ خیر کی ہے ہر بات خیر کی
لاکھوں کَروڑوں قُدسی اُترے علؓی کے گھر
خَیْرُالنِّسَاؓء ہیں لائیں بارات خیر کی
پتھر بھی کھائے لیکن پھر بھی دُعائیں دے
کس کی ہیں اتنی کامل عادات خیر کی
خیرِ کثیر مانگو خَیْرُ الْاَنامؐ سے
ملتی ہیں اُنؐ کے دَر سے نِعْمات خیر کی
جس نے کیا چَراغاں عیدِ میلاد پر
رَب نے عطا کی اُس کو مِشکات خیر کی
بعد ازْ دُرُود میری آنکھیں ہوئی ہیں نَم
لو آگئی ہے دیکھو سَوغات خیر کی
آؤ غُلام آؤ بابِ کَریمؐ پر
دامن میں بَھر لو تُم بھی خَیرات خیر کی

1
53
ماشا اللہ!