| "غلطی" |
| قافلے گزرنے میں |
| خواب نگری بننے میں |
| کوئی غلطی کر دی ہے |
| منزلیں تو مل جاتیں |
| ہم نے پرسمجھنے میں ، بات سننے میں شاید |
| کوئی غلطی کر دی ہے |
| ہم کو ان بزرگوں نے، روک کر کہا بھی تھا |
| دیکھ لو میاں یاں پر |
| سب سفر کے ساتھی ہیں |
| جستجو تمہاری جو |
| منزلوں کو پانے کی |
| وقت سے بہت پہلے، تم کو توڑ ڈالے گی |
| ہم کو اب سمجھ آئی |
| خواہشوں کے رستے پر |
| کیسی غلطی کر دی ہے |
| م-اختر |
معلومات