روز ازل سے شروع ہے خیر و شر کی کہانی
اور ابد تک چلتی رہے گی بشر کی کہانی
پہلا قتل کیا قابیل نے اس دنیا میں
ہے تاریخ میں بھی محفوظ سفر کی کہانی
آسیہ تھیں خاتون پلے موسی بھی وہیں پر
قدرت رب کی ہے فرعون کے گھر کی کہانی
ظلم سہے اسلام کی خاطر ڈٹ کر سب نے
پڑھ لو مصعب اور بلال نڈر کی کہانی
دل سے کام کریں گے اور دکھائیں گے ہم
یاد رکھیں گے لوگ ہمارے ہنر کی کہانی
کیمرہ لے کر گھستے ہو لوگوں کے گھر میں
اور بتاتے ہو، یہ ہے اندر کی کہانی
میرا قلم مخلوق کے دکھڑے لکھتا ہے سب
اور اشعار میں ہوتی ہے ہر گھر کی کہانی

0
2