| آغوش میں ہے دے دیا بیٹا بتولؑ نے |
| شبرؑ کو اپنا لال کہا ہے رسولﷺ نے |
| دھرتی کو اور زیادہ منور ہے کر دیا |
| عرشِ خدا سے ابنِ علیؑ کے نزول نے |
| مہکا دیا ہے فرش کو عنبر سے مشک سے |
| زہراؑ کا نورِ عینؑ نے حیدرؑ کے پھول نے |
| سبطِ نبیؑ کا نور برستا تھا جس گھڑی |
| ساغر بھی اپنے بھر لئے جنت کے پھول نے |
| گِرنے لگیں ہیں کفر کی دیواریں دم بدم |
| مسمار کر دیا ہے قلم کے اصول نے |
| صائب یہ کہتی سب سے ہے تیری سخنوری |
| بخشا ہے فیض تجھ کو یہ آلِ رسول نے۔ |
معلومات