راحت بنی ہے من کی کیسی ہے یہ ہوا
شہرِ نبی سے ہے یہ تاباں کرے فضا
میلاد کا ہے ہمدم پیغام خلق کو
کہتی ہیں آمنہ بی آئے ہیں مصطفیٰ
گردوں سے آ رہے ہیں نغماتِ دل پذیر
صلے علیٰ حبیبی صلے علیٰ شہا
مجلس نے جھومنا ہے نعرہ ہو یا رسول
آیا وہ ہی ہے اس جا جس کو امر ہوا
یادِ لبیب ہمدم مولا سے خاص ہے
آمادہ گر نبی ہو دیتا ہے پھر خدا
قربان جاں ہو مولا آل و رسول پر
جو فاطمہ علی ہیں حسنین و مصطفیٰ
مولا قبول میرا ان پر سلام ہو
ہوں شاد پانچ تن یہ مقبولِ بار گاہ
محمود تو ہے بردہ آقا کریم کا
راضی رہیں یہ تجھ پر راضی رہیں سدا

21