| اچھے اچھے پیارے بچے | 
| پیارے ہیں وہ موتی سچے | 
| وقت پہ اپنے کام کریں | 
| نیک عمل کو عام کریں | 
| پیار کے نغمے گاتے ہیں | 
| شام کو پارک جاتے ہیں | 
| سب کا کرتے ہیں اکرام | 
| رب کا ان پر ہے انعام | 
| پانچ نمازیں پڑھتے ہیں | 
| آپس میں نہیں لڑتے ہیں | 
| روز سکول کو جائیں وہ | 
| اچھے دوست بنائیں وہ | 
| اوروں کو بھی کہتے ہیں | 
| صاف اور ستھرے رہتے ہیں | 
| سب کو پیارے لگتے ہیں | 
| چاند ستارے لگتے ہیں | 
| ہر سُو اُن کا چرچا عام | 
| کرتے ہیں وہ اچھے کام | 
    
معلومات