| زمین و آسماں پر ہے حکومت غوث اعظم کی |
| ملی ہے اذنِ حق سے یہ امامت غوث اعظم کی |
| جھکائے سر کھڑے ہیں اولیاءِ دہر محفل میں |
| سبھی ولیوں کے سر پر ہے ولایت غوث اعظم کی |
| جو آیا چوری کرنے اس کو مسند پر بٹھا ڈالا |
| عجب دیکھی زمانے نے عدالت غوث اعظم کی |
| سکھایا ہے جنہوں نے ہر قدم پر دین کا رستہ |
| دلوں کو جیت لیتی ہے صداقت غوث اعظم کی |
| سگِ در غوثِ اعظم کی ذرا ہیبت کو تم دیکھو |
| جو شیروں کو نگل جائے کرامت غوث اعظم کی |
| خزاں چھو بھی نہ پائے گی کبھی تیرے چمن کو گل |
| ملی ہے تجھ کو دامن میں حفاظت غوث اعظم کی |
معلومات