اسی کے ہاتھ میں سب فیصلہ عطا کا ہے |
نصیب کیا ہے اگر حکم سب خدا کا ہے |
کسی کو عقل دے کے رزق کی کمی کردی |
کسی کے گھر میں خوشی اور کہیں غمی کر دی |
کوئی دو وقت کی روٹی کو بھی ترستا ہے |
کوئی نہ کچھ بھی کرے گھر میں دھن برستا ہے |
کسی کو روز ہی مزدوری کرنی پڑتی ہے |
طلب ہے جسم کی جو پوری کرنی پڑتی ہے |
کسی کے گھر میں ہے اولاد کی فراوانی |
کہیں پہ بچہ نہ ہونے کی ہے پریشانی |
ہے بادشاہ کا فرزند حکمران ہے وہ |
غریب گھر کا ہے بیٹا بڑا نا دان ہے وہ |
کسی نے خوب کہا علم ہی نہیں اچھا |
ہے مال و دولت و صحت بھی تو بہ فضلِ خدا |
نصیب ہاتھ سے اچھا کوئی بناتا ہے |
خدا کے فضل سے گھر میں کسی کے آتا ہے |
وہ ابتلا سے اگر آزمائے صبر کرو |
ملیں جو نعمتیں اس سے تو ان کی قدر کرو |
خدا کے سامنے جھک جائیں تا ہو وصل اُس کا |
مگر نصیب تبھی ہو اگر ہو فضل اُس کا |
نصیب میں نہیں طارق جو اُس کو پاؤ نہیں |
خُدا کے در پہ جھکو اس کو آزما او نہیں |
معلومات