نبی جانِ ہستی رسولِ خدا ہیں
جہاں کی جو رونق ضیائے الہ ہیں
ہے ممنون دیکھیں خدا کی خدائی
بشر جن و نوری انہی کے گدا ہیں
ہے نعمت رسائی درِ جانِ ما تک
امامِ امم جو شہے دو سریٰ ہیں
خدائی پہ رحمت ملے عام اُن سے
یہ نعمت کے قاسم سخی دلربا ہیں
یہ جھولی کو بھر دیں ہیں فیاض داتا
سخی میرے آقا جو بحرِ عطا ہیں
ہے نوری گھرانہ نبی مصطفیٰ کا
نبی جن کے بابا حسیں دلربا ہیں
ہیں دلبر خدا کے یہ محمود ہادی
نبی ہیں جو پیارے جو صلے علیٰ ہیں

8