| مرحبا مصطفی ؐ، ہے تاج رسالت برتر |
| پیارے سرکار ؐ کی ہے شان، نبوت برتر |
| پیکر خندہ جبیں، آپ ؐ کی شفقت برتر |
| عالی کردار و عمل، دل نشیں سیرت ؐ برتر |
| کفر و باطل کی نحوست نے فنا پائی ہے |
| چھا گئی سارے جہاں پر جو ہے رحمت، برتر |
| ہو گئے پاک ضلالت سے سبھوں کے سینے |
| دعوت حق کے لئے ہو گئی بعثت، برتر |
| فوقیت پا گئی ہے صدقہ میں امت اعلی |
| رتبہ برتر ہے مقدر میں، سعادت برتر |
| سب عدو کہتے امیں ؐ اور انہیں صادق ؐ تھے |
| ہر زباں پر سجی آقا ؐ کی صداقت برتر |
| التجا نظر کرم کی ہے لبوں پر ناصؔر |
| روز محشر میں ملے ان ؐ کی شفاعت برتر |
معلومات