حضرتِ احمدِ مُرسل ﷺ کا ہے اول قبلہ
اور اللّٰہ کی تائید و قسم ہے تو ہے
بیچ میں گردشِ ایام کے مارے ہوئے لوگ
اور سیارۂ تقدیرِ اُمم ہے تو ہے
اے فلسطینِ مقدس ہے تو دوجا مکہّ
مسجدِاقصیٰ اگر دوجا حرم ہے تو ہے!
اِسی اُمِّید پہ عرصے سے جیے جاتے ہیں
اہلِ ایماں کے لیے ٹوٹا بھرم ہے تو ہے

0
21