وصل میں ہجر مانگتی ہو گی
یہ محبت تو سر پھری ہو گی
ختم آخر یہ دل لگی ہو گی
یہ محبت ہی آخری ہو گی
پھول آنگن میں کھل رہے ہونگے
ہجر کی آخری گھڑی ہو گی
بند آنکھوں سے دیکھتے ہو نگے
جن کی آنکھوں میں عاشقی ہو گی
چاندنی کا لباس پہنے گی
جسکی آنکھوں میں چاندنی ہوگی
میری آنکھوں سے خواب دیکھے گی
مجھ کو وہ اپنا مانتی ہو گی
میری رنگت سے میل کھاتی ہے
اُسکی رنگت تو گندمی ہو گی
سید ہادی حسن
۲۰ فروری،، ۲۰۲۲ ۔۔۔۔اتوار رات گیارہ

0
45