| مجھے حاصل ایسی ہدایت ہو |
| ترے عشق میں تیری عبادت ہو |
| ہو تیری خوشی میں خوشی میری |
| مرے دل میں ایسی چاہت ہو |
| مجھے حاصل ایسی ہدایت ہو |
| ترے عشق کا جھولا جھول گیا |
| پتھر کی جگہ بن پھول گیا |
| ترے عشق میں ایسے ڈوبا جو |
| وہ ساری دنیا بھول گیا |
| جس پر تو راضی ہو جائے |
| پھر اس سے کس کو شکایت ہو |
| مجھے حاصل ایسی ہدایت ہو |
| تو ویراں دل آباد کرے |
| تو روکھے من کو شاد کرے |
| خوشیوں سے دامن بھر ڈالے |
| جب کوئی بھی تجھ کو یاد کرے |
| میں ایک خطا کا پتلا ہوں |
| تری مجھ پر خاص عنایت ہو |
| مجھے حاصل ایسی ہدایت ہو |
| ترے گھر کی شان و شوکت کو |
| ترے مکہ مدینہ کی عظمت کو |
| میں دیکھوں اپنی آنکھوں سے |
| کر پورا میری حسرت کو |
| ترے یار کا روضہ بھی دیکھوں |
| ترے گھر کی نصیب زیارت ہو |
| مجھے حاصل ایسی ہدایت ہو |
معلومات