میں نے محبت میں جینے کا مفہوم پا لیا |
ہر روٹھے دل کو ہنسی دے کے اپنا بنا لیا |
جو رو کے بھی نہ مٹا سکا دل کا درد کوئی |
میں نے ہنسی کی اوٹ میں غم کو چھپا لیا |
کسی کی آنکھ کا آنسو، کسی کا دردِ جاں |
میں نے ہر ایک دکھ کو دل سے لگا لیا |
وہ لوگ جو خالی پلکوں کے سائے میں جیے |
میں نے انہیں اپنا خواب بنا کے جگا لیا |
زمانہ کہتا رہا،کیوں جلتی ہے شاکرہ کسی کیلئے؟ |
میں نے ہر ایک چراغِ وفا خود جلا لیا |
معلومات