(فاعلاتن مفاعلن فعلن)
قتل حیدرؑ ہے ہو گیا لوگو
ہے یہ جبریل کی صدا لوگو
باپ کی لاش پر ہے زینبؑ نے
رو کے نوحہ یہی کیا لوگو
ظلم حسنینؑ پر ہے یہ کیسا
ابنِ ملجم نے کر دیا لوگو
محوِ غم انبیاء ہوے سارے
شور ماتم کا ہے اُٹھا لوگو
رو کے فرمانؔ نے کیا ماتم
نوحہ تحریر جب ہوا لوگو
ازقلم : فرمانؔ ذکی

0
143