| ہو گیا جو ان کے قدموں پر نثار |
| ہے وہی بندہ جہاں میں ذی وقار |
| صورت و سیرت ہے ان کی بے مثل |
| وہ ہیں رب کی قدرتوں کا شاہکار |
| انبیاء آئے جہاں میں اور بھی |
| سب رسولوں کے ہیں آقا تاجدار |
| آپ ہیں رحمت خدا کی یا نبی |
| آپ ہی کے دم سے ہے ساری بہار |
| صاحبِ لولاک کے اوصاف کو |
| کر نہیں سکتا کبھی کوئی شمار |
| گم رہے یادِ نبی میں یہ عتیق |
| بے نوا کی اے خدا سن لے پکار |
معلومات