اعلیٰ دہر میں سب سے گھرانے نبی کے ہیں
مولا کے احساں مومنوں آنے نبی کے ہیں
دلدارِ کبریا کے ہیں سلطان ملتجی
لائے یہ اپنے لب پہ ترانے نبی کے ہیں
جاری ہے دان سب پہ یوں رب کے حبیب کا
مولا نے بھر دیے جو خزانے نبی کے ہیں
ہے فیض عام دین یہ رب کے حبیب کا
اس خلد کے جو راستے جانے نبی کے ہیں
گر ابتدائے خلق ہے عکسِ جمالِ رب
یوں دیکھے بھالے سارے زمانے نبی کے ہیں
آقا کریمِِ حق سے ہیں کونین کے جہاں
رتبے خلق نے کب یہاں جانے نبی کے ہیں
ارفع جہانِ خلد جو پیدا کیا گیا
اس کے بسانے سارے بہانے نبی کے ہیں
محمود کل جہان ہے ممنون مصطفیٰ
ہر آن ہر جہاں میں ترانے نبی کے ہیں

26