| کوئی دیوانہ بن کر بھی نہیں پیمانہ پیتا ہے |
| کوئی مخمور ہوتا ہے تو بھی دامن کو سیتا ہے |
| عجب انجامِ الفت ہے نچھاور جان کروا دے |
| کسی کی جان جو لے لے وہی انجان جیتا ہے |
| یہ جیون دوڑ ایسی ہے لپکنا سب کو پڑتا ہے |
| لپک کر جو جھپٹتا ہے تو سمجھو وہ ہی چیتا ہے |
| معانی عشق کے جس نے ہیں سارے ہی بدل ڈالے |
| گزاری عمر ساری پر وہ اِک لمحہ نہ بیتا ہے |
| بھلا ہم کون ہوتے ہیں کریں دعویٰ امیری کا |
| ہمارے پاس جو بھی ہے یہ سمجھو سب ہی نیتا ہے |
معلومات