| ہم جو مِلے ہیں ساون میں |
| لوگ جلے ہیں ساون میں |
| کتنے گہرے زخم تھے وہ |
| اب جو سِلے ہیں ساون میں |
| جیتی بازی پیار کی ہم |
| ہار چلے ہیں ساون میں |
| ناچ رہے ہیں ہنس یہاں |
| مور کھڑے ہیں ساون میں |
| میری آنکھ سے جانِ جاں |
| اشک جڑے ہیں ساون میں |
| بھول بھی جاؤ جاناں تم |
| جو بھی گِلے ہیں ساون میں |
| تیرے پیار میں کِتنے گیت |
| ہم نے لکھے ہیں ساون میں |
| نہ جانے کیوں ہم سے وہ |
| روٹھ پڑے ہیں ساون میں |
| مانی تیری چاہت میں |
| پُھول کِھلے ہیں ساون میں |
معلومات