| ذرا میرے نزدیک آ کر تو دیکھو |
| بھری بزم میں تم نگائیں ملا کر تو دیکھو |
| چراغِ محبت جلا کر تو دیکھو |
| محبت کو دل میں بسا کر تو دیکھو |
| سنو تم ،کھبی میرے خوابوں میں آ کر |
| کھبی رخ سے پردہ اٹھا کر تو دیکھو |
| سنو راز کی بات کہنی ہے تم سے |
| کسی روز مجھ کو بلا کر تو دیکھو |
| تمھیں مسکرانا سکھا دوں گا، تم بس |
| مجھے دل سے اپنا بنا کر تو دیکھو |
| ملے گا سکوں،شاد دل بھی رہے گا |
| سبھی سے عداوت مٹا کر تو دیکھو |
| سبھی خاہشیں منزلوں سے ملیں گی |
| دعاؤں میں آنسو بہا کر تو دیکھو |
| شہریار طاہر کھکھہ |
معلومات