کرتے ہیں جو وعدہ خلافی اچھے ہیں
کام تمہارے دل کے منافی اچھے ہیں
طرزِ نگارش فکر عجب فرسودہ ہیں
غزل اللٹپ گرچہ قوافی اچھے ہیں
پاؤں ہمارے پڑنے کا ہے اچھا ڈھب
یہ اندازِ معافی تلافی اچھے ہیں
چھونے کا معیار بہت ہی بہتر ہے
بوسے پر یہ بوسے اضافی اچھے ہیں
یہ گیسو یہ چہرہ اور یہ میٹھے لب
کھیلنے کے سامان یہ ٹافی اچھے ہیں
تیری اجازت سے ہی تجھ کو چھووا تھا
مانگتے ہیں اس پر بھی معافی اچھے ہیں
ثانی شکستہ دل کو کیا ارمان رہے
ٹوٹے ہوئے ساغر ہی کافی اچھے ہیں
یہ نسخہ بیمار تمہارا چاہے ہے
یہ بھی مانا نہیں ہیں شافی اچھے ہیں

0
22