| کون تیری نظر اتارے گا |
| اپنی اوقات ہی سنوارے گا |
| جیت جائے گا وقت کی بازی |
| عشق میں جو بھی وقت ہارے گا |
| جی رہا ہوں میں کیوں ترے غم میں |
| مجھ کو تیرا ہی غم جو مارے گا |
| دل ہی کافی ہے درد کی خاطر |
| پاؤں اتنا کہاں پسارے گا |
| کون جانے یہ ہجرتوں کا چاند |
| آخری شب کہاں گزارے گا |
| ایک اک کرکے سب ہوئے بدنام |
| نام لے کر کسے پکارے گا |
| جائے خالی بدن لئے شیؔدا |
| جان تو آپ پر ہی وارے گا |
معلومات