رکھے اونچے جن کے خدا نے مقام
سدا ان پہ آئیں درود و سلام
مقدر میں جن کے مدینہ لکھا
وہ سمجھیں کہ تحفہ خدا سے ملا
بنا میرے مولا نبی کا غلام
ملیں جن کو تیرے درود و سلام
معطر ہے ہر دم نبی کا نگر
ہے اکرام جس کا سدا معتبر
ہوائے عرب ہے حزیں کا پیام
نبی مصطفیٰ پر درود و سلام
رہے گا یہ تاباں دہر میں سدا
خدا کا نبی جو اسے مل گیا
دعا گو ہیں اس کے جو خیر الانام
ہمیشہ ہیں جن پر درودو سلام
ملی جس سخی کو ہے کوثر تمام
ہیں خالق کے ان پر درودو سلام
ہیں نبیوں کے دولہا نبی مصطفیٰ
عُلیٰ درجہ جن کو خدا سے ملا
ہیں ان کے غلاموں میں نوری دوام
خدا بھیجے جن پر درود و سلام
نبی کے ہیں بردے نبی کے غلام
کریں ورد مل کر درود و سلام
ہے جن کا جہاں میں سدا فیضِ عام
کرے ذکر ان کا خدائی تمام
اے محمود ان سے جگت کا نظام
خدا کے ہیں جن پر درود و سلام

20