| آسودگی نے فقر کو بد مست کر دیا |
| دنیا کی عیش کوشی نے دو لخت کر دیا |
| کچھ گردشِ حالات تھی کچھ اُن کی بے رُخی |
| مجھ ایسے خوش مزاج کو بھی سخت کر دیا |
| کیا سوچنا کہ کل کلاں انجام کیسا ہو |
| جب وقت آیا فیصلہ یک لخت کر دیا |
| تیری ذلیل حرکتوں نے پاسبانِ قوم |
| کتنے جوان حوصلوں کو پست کر دیا |
| ماؤں کو دیکھ کر لگا اللہ ضرور ہے |
| مشکل میں مِثلِ آیتِ الست کر دیا |
معلومات