آنکھ سے دوری کیسی دوری ہے
یہ جدائی فقط عبوری ہے
ایک لمحے کو مجھ سے بات کرو
ایک تازہ غزل ادھوری ہے
اس سے کہنی ہیں ان کہی باتیں
شعر کہنا بہت ضروری ہے
ایک پل بھی نہیں ہے فرصت کا
اور کہنے کو عمر پوری ہے
رات دن کا ہوا ملاپ غضب
کالی پوشاک جسم نوری ہے
کیا ضروری ہے نام لوں نہ ترا
ہنس کے کہنے لگی ضروری ہے

0
12