| لبوں پہ ذکرِ رسالت ﷺ رہے، تو کافی ہے |
| دلوں میں عشق و محبت رہے، تو کافی ہے |
| نبی ﷺ کی سنتِ طاہر پہ ہو عمل میرا |
| نصیب میں یہ سعادت رہے، تو کافی ہے |
| مدینے والے ﷺ کا دامن نہ چھوٹنے پائے |
| نبی کی آل سے الفت رہے، تو کافی ہے |
| نہ تخت چاہیے مجھ کو، نہ تاج کی ہے طلب |
| حبیبِ رب سے عقیدت رہے، تو کافی ہے |
| مری نجات کا سامان ہو گیا بے شک |
| نگاہِ لطف و عنایت رہے تو کافی ہے |
| عتیقؔ دل میں رہے مدحِ مصطفیٰ کی لگن |
| زباں پہ نعت کی لذت رہے، تو کافی ہے |
معلومات