| نبی سے کرم کے اشارے ہوئے |
| مقدر درخشاں ہمارے ہوئے |
| منور ہوئے دل جو اس دان سے |
| تھے ناچیز ذرے جو تارے ہوئے |
| ثنائے نبی پھر انہیں یوں ملی |
| اسی سے فروزاں ستارے ہوئے |
| جو موجیں بھنور کی اگر تیز تھیں |
| مدد میں نبی کے سہارے ہوئے |
| ہیں انعامِ ہادی جہاں اور بھی |
| ہے فضلِ الہ جو ہمارے ہوئے |
| رہے منتظر اُن کے سب انبیا |
| پھر اُن کی قیادت میں سارے ہوئے |
| ہیں محمود آقا شہے دو سریٰ |
| نبی مصطفیٰ جو ہمارے ہوئے |
معلومات