زہے ختمِ رسل آئے دلوں میں شادمانی ہے
مزین گلشنِ ہستی سجی یہ زندگانی ہے
مبارک ہو، مبارک ہو، مبارک آج کی گھڑیاں
ملے محبوبِ یزدانی خدا کی مہربانی ہے
جمالِ دو سریٰ آئے نبی المصطفیٰ سرور
ہیں ماں جی آمنہ گویا، کیا ساعت سہانی ہے
ہیں گھر آئے حلیمہ کے امامِ مرسلیں ہادی
خوشی میں عبدمطلب ہیں، ملی جن کو نشانی ہے
فرشتے قبلہ کعبہ میں، لئے میلاد کے پرچم
جو جبرائیل ہیں جھومے، خوشی کی ترجمانی ہے
فزوں تر حسنِ ہستی ہے، نزولِ رحمتِ حق میں
یہ آمد مصطفیٰ کی ہے، جو ہر سو گلفشانی ہے
ملے محمود! تحفے، جو جہاں کو، جانِ ہستی سے
ہدایت ہے اسی میں وہ، جو دیتی کامرانی ہے

0
2