خدا جن پہ نازاں مدینے میں ہیں
زمانے کے سلطاں مدینے میں ہیں
جو سدرہ سے آگے گئے عرش پر
مکمل یہ انساں مدینے میں ہیں
عُلیٰ نوریوں سے دنیٰ کے مقیم
ازل کے یہ تاباں مدینے میں ہیں
کریں روپ جن کے منور جہاں
حقیقت وہ عرفاں مدینے میں ہیں
خُلق جن کے اعلیٰ کہے کبریا
سجائیں وہ دوراں مدینے میں ہیں
وہ آقا وہ ہادی وہ سالار حق
ہیں ناطق یہ قرآں مدینے میں ہیں
سکھائے جو دلبر سلیقے کمال
حیا اُن پہ نازاں مدینے میں ہیں
مدینے چلیں داماں سینے چلیں
گراں راز پنہاں مدینے میں ہیں
ملا جامِ توحید جن سے ہمیں
یہ جاں اُن پہ قرباں مدینے میں ہیں
ہیں محمود داتا سخی مصطفیٰ
حسیں نورِ رحمٰں مدینے میں ہیں

1
2
مجموعی پیغامِ نعت:
یہ نعت درج ذیل عقائد و مضامین کا جامع بیان ہے:
مقامِ مصطفیٰ ﷺ عند اللہ، معراج و قربِ الٰہی، نورانیتِ نبوی،
رحمت للعالمین ہونا، اخلاقِ عظیم، قرآن کی عملی تفسیر ہونا، تعلیمِ حیا و،
آداب مدینہ کی روحانیت، توحید کی تعلیم،
سخاوت و مقامِ محمود

0