| عجب ہو گا نظارہ دوستو بازار محشر کا |
| لگے گا مول اس کا جو کمی ہو گا ترے در کا |
| سرِ محشر ندامت کے سوا تھا پاس کیا میرے |
| ندا آئ کہ جانے دو ثنا خواں ہے پیمبر کا |
| زیارت کا شرف دے کر شفاعت میری فرمانا |
| مجھے عیدین سے اچھا لگے گا دن وہ محشر کا |
| نبی کی آل کا صدقہ الٰہی بخش دے مجھ کو |
| میں ہوں نوکر رہوں نوکر الٰہی زہرا کے گھر کا |
| عتیق اپنے نبی کے ہر صحابی پر فدا رہنا |
| بسا لے پیار صدیق و عمر عثمان حیدر کا |
معلومات