| کھا رہا ہے یہ دکھ تیرے جانے کے بعد |
| کھو دیا ہے میں نے تجھ کو پانے کے بعد |
| کر گیا میرے دل کا گلستاں اداس |
| وہ جو چلا گیا گل کھلانے کے بعد |
| ہو مبارک نئی زندگی کا سرور |
| ملی تجھ کو رہائی زمانے کے بعد |
| بھول جانا ہمیشہ کے واسطے دوست |
| میری ہر یاد کو تم دبانے کے بعد |
| کچھ نہ کچھ تو سنبھل ہی گئی ہے حسن |
| اب طبیعت تری چوٹ کھانے کے بعد |
معلومات