| چار دِنوں کے میلے ہیں |
| لیکن بہت جھمیلے ہیں |
| ایک اداسی چھائی ہے |
| درد و غم کے ریلے ہیں |
| میٹھی باتیں کرتے ہیں |
| دوست مرے البیلے ہیں |
| جیون تیرے کتنے ستم |
| اپنی جان پہ جھیلے ہیں |
| کتنی غربت دیکھی ہے |
| کتنے پاپڑ بیلے ہیں |
| بچپن ساتھ گزارا ہے |
| ساتھ میں دونوں کھیلے ہیں |
| دل میں پیار جگایا ہے |
| آنکھ میں خواب انڈیلے ہیں |
| مانی عِشق میں بھٹکے ہیں |
| جتنے قیس کے چیلے ہیں |
معلومات