ہوئے جلوہ ہائے دہر یوں فروزاں
جہاں میں جو آئے نبی نورِ یزداں
یہ لال آمنہ کے نبی مصطفیٰ ہیں
خلق میں جو اعلیٰ زمانے کے سلطاں
کرم بن کر آئے حبیبِ خدا یہ
وحی جن پہ آیا ہے خالق سے قرآں
ہے صادق امیں ان کو کہتی یہ دنیا
کہے خُلقِ اعظم نبی کو وہ رحماں
سخی شانِ عالم کرم کا ہیں دریا
انہی سے ہے کامل بنی نوعِ انساں
خدا نے بنائی ہے فردوس اعلیٰ
نبی نے سجایا ہے اس کا گلستاں
خرد کیسے جانے جہاں عشق والے
ہیں محمود آقا سے روشن جو استھاں

26