ناز و فخر سے کہتے ہم حسین والے ہیں
کام حق سدا کرتے ہم حسین والے ہیں
ہاتھ باطلوں کے ہم ہاتھ میں نہیں دیں گے
راہ حق پہ ہی چلتے ہم حسین والے ہیں
مال و جاں نچھاور ہے دین مصطفی پر سب
دین کے لئے لڑتے ہم حسین والے ہیں
پیروی کبھی اپنے نفس کی نہیں کرتے
درد ہنس کے ہم سہتے ہم حسین والے ہیں
غم نہ اپنے پیاروں کو کھونے کا ہوا ہرگز
جام صبر کا پیتے ہم حسین والے ہیں
ظلمتیں مٹانے کا عزم دل میں راسخ ہے
شرک و کفر سے لڑتے ہم حسین والے ہیں
اہل بیت سے ناصؔر بے پناہ الفت ہے
دم حسین کا بھرتے ہم حسین والے ہیں

0
45