فرمائے جن کو مولا خُلقِ عظیم ہیں
مومن پہ احساں رب کے آقا کریم ہیں
خلقِ خدا کے محسن سرکارِ دوسریٰ
خیرات میں جو دیتے خُلد و نعیم ہیں
حسنِ نبی سے پردہ میثاق میں اٹھا
مجلس نے دیکھے رب کے کیسے ندیم ہیں
بعد از خدا عُلیٰ یہ مختار مصطفیٰ
دانائے دہر بھی ہیں رشکِ کلیم ہیں
ہے فیض عام ان کا ہر آن ہر گھڑی
درماں ہیں جو دکھوں کا اعلیٰ حکیم ہیں
کرتے بھلا ہیں سب کا ہو غیر بھی اگر
ہستی میں پیارے ہادی سب سے رحیم ہیں
محمود رتبہ جن کا جانے خدائے پاک
الحمد وہ ہمارے پیارے کریم ہیں

5