| آقا حبیب میرے ہر درد کی دوا ہیں |
| مولا کے پیارے دلبر دلدارِ انبیا ہیں |
| دیکھی بلائیں ٹلتی مختار کے کرم سے |
| میرے دکھوں کی یارو سرکار ہی دوا ہیں |
| آقا کی ہر رضا میں راضی رہے خدا بھی |
| رازوں سے کبریا کے سرکار آشنا ہیں |
| اُن کی سرشت میں ہے کونین کی بھلائی |
| محبوب کبریا ہیں سالارِ انبیا ہیں |
| تاباں ضمیرِ ہستی انوارِ مصطفیٰ ہیں |
| جن کے علم میں رہتے اسرارِ کبریا ہیں |
| رونق جہان میں سب سرکار کے لئے ہے |
| سرکار ہیں جو ہادی دلدار جانِ ما ہیں |
| ہستی میں رونقیں سب اُن کے ورود سے ہیں |
| محمود شاہِ خوباں تیرا بھی آسرا ہیں |
معلومات