حزیں دل ہے مولا اسے شاد کر دے
مجھے فکرِ فردا سے آزاد کر دے
غلامی میں چاہوں نبی مصطفیٰ کی
یہ دل عشقِ احمد سے آباد کر دے
ہوں عترت نبی پر فدا جان و دل سے
محبت نبی اس کی بنیاد کر دے
خدایا مدینہ دلی آرزو ہے
تو مولا ہے فدوی کی امداد کر دے
سجی کیسی کیسی مدینے کی راہیں
کہے دل حزیں کا تو فریاد کر دے
مدینہ ہے تاباں جمالِ نبی سے
مدینے میں سائل کو آباد کر دے
یہ محمود مانگو عطا مصطفیٰ سے
خدا اُن کی خاطر بڑی داد کر دے

0