بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد
اس کائناتی حسن میں میرا حِسیںﷺ مقبول ہے
شرق و غرب میں ہے بریں میرا مبیںﷺ مقبول ہے
دعویٰ محبّت جو مرا ہی بس نہیں اے مجتبیٰﷺ
سارا جہاں تیری محبّت میں خودی مقتُول ہے
مالک بنائی اور مالک جانتا رفعت تری
آفاق کے اب روبرو تیرا عُلُو مجہُول ہے
تم رحمتِ اللہ مرے آقاﷺ تمہیں مظہر سدا
جو تجھکو چھوڑے ہے اسی کی سنگیں اپنی بھُول ہے
مَقبُولِیَت کی حد کو ہے جاتا امر وہ اے رضؔی
جو ظاہر و باطن میں آقاﷺ سے ہوا منقول ہو

0
11