| زمانہ وہ پرانا تھا، حقیقت سب دکھاتے ہیں |
| یہ دورِ نو ہے اب جس میں سبھی فلٹر لگاتے ہیں |
| وہاں ملنا ہی ملنا تھا، تو دل بھی صاف رہتے تھے |
| وٹس اپ ہے یہاں اپنا، کہاں ہم پاس آتے ہیں |
| وہاں گر چھینک لیتے تو سبھی کا دل تڑپتا تھا |
| انسٹا پر سبھی اب دکھ سٹیٹس پر دکھاتے ہیں |
| وہاں خط کی عبارت میں بڑی انمول چاہت تھی |
| یہاں ڈی پی بدلتی ہے، نئے قصے سجاتے ہیں |
| وہاں بس ایک پی ٹی وی، سو اکٹھے بیٹھ جاتے تھے |
| یہاں پر سیل(cell) میں گم سم ، سو تنہا غم مناتے ہیں |
| وہاں مہمان آتا تھا، تو برکت گھر میں لاتا تھا |
| یہاں جب بیل بجتی ہے، تو ہم لائٹ بجھاتے ہیں |
| تھکن پہلے کی اچھی تھی، کہ جس میں نیند آتی تھی |
| کڑی اب غم کی قسطیں ہیں، کہاں اب خواب آتے ہیں |
معلومات