ناموں میں نام آعلیٰ نامِ حبیب ہے
خاصوں میں خاص رتبہ مقامِ حبیب ہے
مانا کہ قولِ شاہ ہے سلطانِ قیل و قال
اعلیٰ کلام سب سے پیامِ حبیب ہے
ارفع ہے ذکرِ مصطفیٰ دونوں جہان میں
پہنچا خدا کے عرش پہ گامِ حبیب ہے
ہر دم درودو ان پہ ہیں ربِ کریم کے
محبوب خلقِ رب میں سلامِ حبیب ہے
یثرب بنا ہے طیبہ آئے جو مصطفیٰ
جس سے ہے فیض یزداں قیامِ حبیب ہے
طالع درخشاں دہر کے حسنِ رسول سے
خلقِ خدا میں خاص غلامِ حبیب ہے
محمود فضلِ رب ہے یہ ان کا تو امتی
دنیا میں سب سے اعلیٰ نظامِ حبیب ہے

31