مرا دل دے رہا ہے یہ دعا تجھ کو
کبھی بھی غم نہ دے میرا خدا تجھ کو
تری راہوں میں ہو روشن دیا کوئی
نہ چھو پائے کبھی غم کی ہوا تجھ کو
ملے موسم تجھے ہر پل بہاروں کا
ملے ہر اک طرف سے بس وفا تجھ کو
رہے قائم سدا رنگِ خوشی تیرا
نہ دے دنیا میں کوئی بھی جفا تجھ کو
سجے ہر خواب تیرا ہے دعا میری
ملے ہر سو سکونوں کی فضا تجھ کو
خدا سے آج میں نے یہ دعا مانگی
فرح خوش حال رکھے رب سدا تجھ کو
© شاعر ساگر حیدر عباسی

0
3