| جو سچی رہ سے بھٹکایا نہ جا سکے |
| تو سمجھو وہ مہ گہنایا نہ جا سکے |
| خدا کی یہ محبت ہی ہے جگ والو |
| وہ گوہر جو کبھی کھویا نہ جا سکے |
| قرار و چین دل لوٹے ہے انساں کا |
| وہ الجھن جس کو سلجھایا نہ جا سکے |
| نہیں قیمت کچھ اس انعام کی جس سے |
| کسی کے دل کو للچایا نہ جا سکے |
| کرے ایجاد کوئی اب تو کل ایسی |
| زباں سے دل کو جلایا نہ جا سکے |
| برے ہوتے ہیں وہ انسان دنیا میں |
| حَسَن جی جن کو سمجھایا نہ جا سکے |
معلومات