سورج ، چاند ، ستاروں میں |
تیرا روپ نظاروں میں |
ہر سُو تیری خوش بُو ہے |
صحرا میں ، گلزاروں میں |
تجھ سا کوئی مل نہ پائے |
لاکھوں اور ہزاروں میں |
تیری آنکھیں ہنستی ہیں |
گھر کے در دیواروں میں |
جانے کیوں ؟ ڈر لگتا ہے |
جب بیٹھے ہم یاروں میں |
مَیں نے تجھ کو پایا ہے |
دیکھا جب بھی تاروں میں |
رکھے وہ جاویدؔ ! مجھے |
دِل کے راج دُلاروں میں |
معلومات