عکس کے پار دیکھ سکتے ہو |
ایک کو چار دیکھ سکتے ہو |
ہجر کے داغ کیسے لگتے ہیں |
کیا مرے یار دیکھ سکتے ہو؟ |
ربط ٹوٹے تو کیسا لگتا ہے |
ہجر کی مار دیکھ سکتے ہو! |
ہجر کو، وصل والے! کیا جانو! |
تم تو بس پیار دیکھ سکتے ہو |
کیسے ہوتے ہیں ہجر کے مارے |
مجھ کو تم یار دیکھ سکتے ہو |
تم نے جیتی ہے پیار کی بازی |
اب میری ہار دیکھ سکتے ہو |
آخری سانس لے رہا ہوں میں |
آخری بار دیکھ سکتے ہو |
کیسے جوڑا ہے جسم ملبے کو |
میرا مع۔یار دیکھ سکتے ہو |
سید ہادی حسن |
معلومات