| حاضری روضہؐ کی کیا پائی، عنایت مل گئی |
| دو جہاں کی اصل میں ساری مسرت مل گئی |
| مصطفیؐ کو راضی کرنے کا صلہ ہے بہتریں |
| خوش نصیبی سے مدینہ کی زیارت مل گئی |
| درگزر ساری خطائیں کلمہ کی برکت سے ہوں |
| دین حق کے صدقہ بخشش کی ضمانت مل گئی |
| بندگان مولی کی اصلاح میں گر ہو مگن |
| انبیاؑ کی مشترک، عالی قدر نسبت مل گئی |
| رحمت اللعالمیںؐ رب ﷻ نے بنایا آپؐ کو |
| صاحب لولاکؐ کی فکروں سے طاعت مل گئی |
| رہنمائی کے لئے ہے درمیاں اک معجزہ |
| جو ہوا قرآن کا شیدا، ہدایت مل گئی |
| زیست میں ہو شافع محشرؐ کی ناصؔر پیروی |
| بخت میں پھر پیارے آقؐا کی شفاعت مل گئی |
معلومات