| دل میں اک دلدار ہے رکھا |
| ہر اک سانس میں پیار ہے رکھا |
| اک جانب ہے پیار کی دولت |
| اک جانب سنسار ہے رکھا |
| منزل بھی دشوار ہے اپنی |
| رستہ بھی دشوار ہے رکھا |
| سب لوگوں نے اپنا اپنا |
| چاہت کا معیار ہے رکھا |
| دِل والوں نے اپنا سب کچھ |
| جیسے چاند کے پار ہے رکھا |
| ہم نے ہر دم اُس کا سپنا |
| آنکھوں میں بیدار ہے رکھا |
| بوجھ اٹھانے والے نے بھی |
| گھر کو لالا زار ہے رکھا |
| کمرے میں تصویر ہے اس کی |
| ہم نے بھی شہکار ہے رکھا |
| مانی اُس کی آمد پر یہ |
| دل کا در تیار ہے رکھا |
معلومات